27 اکتوبر، 2022، 11:13 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84924908
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور چین کے درمیان تجارت 12 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی

تہران، ارنا- گزشتہ 9 مہینوں میں ایران اور چین کے درمیان تجارتی تبادلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا اور 12 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکا۔

چین کے کسٹمز نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے پہلے 9 مہینوں میں ایران اور چین کے درمیان تجارت 12 ارب 320 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

جنوری اور ستمبر 2022 کے درمیان ایران اور چین کے درمیان تجارت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم جنوری سے ستمبر 2021 کو 10 ارب 490 ملین ڈالر تھا۔

رواں ایرانی سال کے پہلے 9 مہینوں میں ایران سے چین کی درآمدات 5 ارب 370 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری سے ستمبر 2021 کے مہینوں میں چین نے ایران سے 4 ارب 840 ملین ڈالر مصنوعات درآمد کیں۔

جنوری سے ستمبر 2022 تک ایران کو چین کی برآمدات میں بھی 23 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 6 ارب 950 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں چین نے ایران کو 5 ارب 650 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی تھیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .